News

مظفرگڑھ، 2گینگز کے کارندوں سے لاکھوں روپے مالیت کا ڈکیتی اور چوری شدہ مال برآمد،مقدمات درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 دسمبر2022ء) مظفرگڑھ پولیس کی کامیاب کارروائی میں شعیب عرف بابا گینگ اور کانہل گینگ کے کارندے گرفتار۔پولیس ترجمان کے مطابق روہیلانوالی پولیس نے 28 مقدمات میں مطلوب شعیب عرف بابا اور کانہل گینگز کے کارندوں سے 2248800 روپے مالیت کا سامان اور نقد رقم برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں اور سامان مدعیان کے سپرد کر دیا ہے۔

ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان احمد نے ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی عصمت عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 28 مقدمات میں مطلوب شعیب عرف بابا اور کانہل گینگ سے 22لاکھ48 ہزار 800 روپے کا سامان جس میں 16 لاکھ مالیت کی ایک ٹریکٹر ٹرالی ، 3 موٹر سائیکل اور نقدی رقم شامل تھے، اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔اس موقع پر ایس ڈی پی او ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان ناسوروں کے خلاف محکمہ پولیس کے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago