Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، یکم جون تا 31اگست تک جال کے ذریعے مچھلی کے شکار پر پابندی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 مئی2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے کہا ہے کہ یکم جون تا 31اگست تک جال کے ذریعے مچھلی کے شکار پر پابندی لگادی گئی ہے نیزچھلکے والی مچھلیاں قبضے میں رکھنا اور ان کی فروخت بھی ممنوع ہے کیونکہ ان ایام میں مچھلی انڈے اور بچے دیتی ہے اوراپنی نسل کو آگے بڑھاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مچھلی ان دنوں میں دریا اور دریا سے باہر ڈھنڈوں میں انڈے دیتی ہے، ضلع بھر کے مچھلی کے ٹھیکیداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران دریا میں جال نہ لگائیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے بتایا کہ ضلعی سطح پر سپیشل ریڈ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس دوران مچھلیوں کے شکارکی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویڑنل اور صوبائی سطح پر بھی ریڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ڈویڑن اور صوبہ کی سطح پر چھاپے ماریں گی۔ انہوں نے مچھلیوں کے شکار کے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ایسی کشتیاں جن میں جال موجود ہیں فور ی طور پر دریا سے نکال لیں بصورت دیگر جال بمعہ کشتی بحق سرکار ضبط کرلئے جائیں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago