Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ہم نصابی اور غیر ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہیں،سردار عبدالحئی خان

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورصوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ ہم نصابی اور غیر ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہیں اور عملی زندگی میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔یہ بات انہوں نے زرعی یونیورسٹی ملتان میں سپورٹس گالا کے اختتام پر فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ تمام طلباء و طالبات کو اپنے شوق اور صلاحیتوں کے مطابق کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف نے کہا کہ طلباء کو علم کی دولت کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور غیر ہم نصابی سرگرمیوں سمیت کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور صلاحیتوں کو منوانے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں، تعلیم کے میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں طلباء کی نمایاں کارکردگی قابل تحسین ہے۔بعدازاں صوبائی مشیر زراعت نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago