Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، گھر میں جھولے سے غائب ہونے والی 5 ماہ کی بچی کی لاش مل گئی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 ستمبر2019ء) تھانہ خان گڑھ کے علاقہ بستی میروالا موضع پکا گھلواں میں گزشتہ شب گھر میں جھولے سے غائب ہونے والی 5 ماہ کی بچی کی لاش اگلی صبح مل گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کھوسہ، پولیس تھانہ خان گڑھ، چوکی مونڈکا انچارج عاشق اے ایس ائی موقع پر پہنچ گئے۔ بچی مہوش کی نعش گھر سے کچھ فاصلے پر کھیتوں سے برآمد ہوئی۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ بچی کی عمر پانچ ماہ ہے، بچی کی والدہ بچی کو جھولے میں سلا کر گھر کیساتھ والے گھر میں سالگرہ کے فنکشن میں گئی تھی، آدھے گھنٹے بعد مہوش کی امی نے اپنی بڑی بیٹی عائشہ کو کہا کہ بہن کو دیکھ کر آؤ کہ وہ سو رہی ہے، جب عاشہ گھر آئی تو اس نے دیکھا کہ بچی جھولے سے غائب تھی جس پر گھر میں شور مچ گیا۔ ورثاء رات بھر بچی کو ڈھونڈتے رہے، صبح پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسڑکٹ ہسپتال مظفرگڑھ بھجوا دی۔

x (x)
admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago