Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، گنجان آباد علاقوں میں خستہ حال عمارات کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، میونسپل پلاننگ آفیسر

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین کی ہدایات پر کسی بھی حادثے کا ممکنہ سبب بننے والی عمارات کے سروے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز میونسپل آفیسر پلاننگ ملک محبوب نے شہر کے مختلف مقامات پر سروے کرتے ہوئے 31 خستہ حال عمارات کی نشاندہی کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی۔ مین بازار،ملتان روڈ اور ریلوے روڈ پر سروے کرکے مزکورہ عمارتوں کی نشاندہی کی گئی۔میونسپل پلاننگ آفیسر ملک محبوب نے کہا کہ گنجان آبادی کے حامل علاقوں میں خستہ حال عمارات کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، پیشگی حفاظتی اقدامات کے طور پر ڈپٹی کمشنر کی ہدائت پر خستہ حال عمارات کا سروے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزکورہ عمارات کی رپورٹ ایکسیئن بلڈنگ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے جو ان تمام عمارات کی جانچ پڑتال کرکے قابل مرمت اور منہدم کرنے والی عمارات کی نشاندہی کریں گے اور ان کی نشاندہی کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل مین بازار میں ایک پرانی 3 منزلہ عمارت گرنے کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago