Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، گرین اینڈکلین پاکستان مہم کے سلسلے میں میپکو دفتر میں شجرکاری مہم کا آغاز

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ پودے نہ صرف ماحول کوبہتراورخوبصورت بناتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں بھی اہم کرداراداکرتے ہیں۔ انہوں نے گرین اینڈکلین پاکستان مہم کے سلسلے میں میپکو سرکل مظفر گڑھ میں کشف کا پودا لگا کرشجرکاری مہم کا آغازکردیا ہے اورکہا کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ کے تمام دفاترکوصاف ستھرا اورسرسبزوشاداب بنایاجائے گااور گرین اینڈکلین پاکستان مہم کے سلسلے میں میپکو سرکل مظفر گڑھ کے ہردفترمیں کم سے کم پچاس پودے لگائے جائیں گے۔اس سلسلے میں میپکو سرکل مظفر گڑھ کے تمام ایکسین،ایس ڈی اوزاورآراوز کوہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ گرین اینڈکلین پاکستان مہم کے سلسلے میں اپنے دفاترکوصاف ستھرا اور سرسبزوشاداب بنانے کے لیے موثراقدامات کریں۔انہوں نے کہاکے تمام میپکو ملازمین گرین اینڈکلین پاکستان مہم کوکامیاب بنانے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورہر ملازم اپنے حصے کاپوداضرورلگائے تاکہ میپکودفاترکوسرسبزوشاداب بنایاجاسکے۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمدنعیم اخترسامٹیہ، ایکسین میپکوڈویڑن مظفرگڑھ محمدعمیرقاسم،اے پی آراوآفتاب احمد اور میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ملازمین بھی موجودتھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago