News

مظفرگڑھ، گرینڈ سرچ آپریشنز ،5عدالتی مفروروں سمیت 8جرائم پیشہ افراد گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2022ء) ڈی پی او احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکلز میں ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں بیک وقت گرینڈ سرچ آپریشنز میں مختلف مقدمات سے 5عدالتی مفروروں سمیت 8جرائم پیشہ افراد گرفتار کر کے منشیات وشراب برآمد کر لی گئی ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکلز میں ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں بیک وقت گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔

ضلع بھر میں ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز معہ ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اور دیگر سرکل کی پولیس نے سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 150گھروں کو چیک کیا گیا اور200 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔بائیومیٹرک تصدیق کے دوران مختلف مقدمات میں 5 عدالتی مفروروں سمیت 08جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔

سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں سے 1660 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔

دوران سرچ آپریشن 1 عدد بندوق 12بور بھی برآمد کر لی گئی اور مزید 5 عدالتی مفروروں کو بھی پابندسلاسل کرکے حوالات تھانہ بند کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے ۔سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کی فضا قائم کرنا ہے تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس برقرار رہے اور معاشرے میں جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago