Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، کیج فش فارمنگ اور شرمپ فارمنگ کیلئے تربیتی کورس کا آغاز

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 نومبر2019ء) فش سیڈ نرسنگ فارمز مظفرگڑھ پرکیج فش فارمنگ اور شرمپ فارمنگ کیلئے تربیتی کورس کا آغاز ہو گیا ہے، تربیتی کورس کی مدت ایک ماہ ہو گی جس میں فش فارمرز کو فش فارمنگ کے جدید طریقوں سے روشناس کرایا جائے گا۔

تربیتی کورس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ماہی پروری کے ماہرین صبغت اللہ اور چوہدری مشتاق نے بتایا کہ چین اور دیگر ممالک ماہی پروری کے جدید طریقے استعمال کر کے بھاری زرمبادلہ حاصل کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں ماہی پروری کے جدید طریقے روشناس کرانے کیلئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور مچھلی اور جھینگے کی پیدا وار بڑھانے کیلئے ماہی پروروں کو جدید طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں بہت دلچسپی لے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مچھلی پال حضرات جدید طریقے اختیار کرکے خوشحال ہو جائیں گے۔ تربیتی کورس 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

7 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

7 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago