Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، کپاس پر بیماری کے حملہ سے فصل شدید متاثر، کسانوں کا ریلیف پیکج کا مطالبہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جولائی2020ء) جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح مظفرگڑھ میں بھی کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور سبز تیلے کا حملہ، سفید مکھی اور سبز تیلے کے حملے سے کپاس کے ٹینڈے اور پتے کالے ہونے لگ گئے۔ فصل پر بیماری کا حملہ ہوتے ہی شہر میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت بھی شروع ہو گئی ہے۔اللہ یار،خدابخش،فیض محمد،غلام رسول اور دیگر کسانوں نے بتایا کہ جعلی ادویات کی وجہ سے فصل پر متعدد اسپرے کرنے سے بھی بیماری ختم نہیں ہوئی، پیسہ بھی ضائع ہو گیا اور فصل بھی تباہ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس، بے وقت کی بارشوں اور ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے کسان پہلے ہی بدحال تھے اب کپاس کی فصل پر بیماری کے حملے اور جعلی ادویات نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے کسانوں کیلئے فوری طور پر ریلیف پیکج کا اعلان کرنے اور جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago