مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جون2020ء) حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے جاری کردہ ایس او پیز تاجران کے جان ومال کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں، انتظار بھٹو چوہان راہنماء تاجر اتحاد نے گزشتہ روز شہر کے مختلف بازاروں کے دکانداروں کو تاجر اتحاد کی جانب سے سینیٹائزر تقسیم کیے۔ انہوں نے تاجران سے اپیل کی کہ ایس او پیز کے مطابق تجارت کریں،گاہکوں کے درمیان سماجی فاصلہ رکھیں اور اینٹی کرونا سپرے کریں۔اس موقع پر دکانداروں نے تاجر اتحاد کی جانب سے دکانداروں کو سینیٹائزر کی متواتر فراہمی اور کورونا بارے آگاہی مہم کی تعریف کی۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ تاجر اتحاد نے کورونا وبا لاک ڈاون میں دکانداروں کے سماجی، معاشی مسائل میں بھر پور ساتھ دیا اور تاجر اتحاد کی ایسی سرگرمیوں کی وجہ سے تاجر اتحاد کے چئیرمین قیصر شیخ اور سر پرست حاجی عبدالوحید کورونا میں مبتلا ہو کر قرنطینہ میں ہیں، تاجران ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…
MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…