News

مظفرگڑھ، کوئی سائل اپنے کام کے سلسلے میں کسی سرکاری ملازم کو رشوت کے طور پر ایک روپیہ بھی نہ دے ،ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا

مظفرگڑھ۔22اکتوبر  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شاہ جمال میں کھلی کچہری میں سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سائل اپنے کام کے سلسلے میں کسی سرکاری ملازم کو رشوت کے طور پر ایک روپیہ بھی نہ دے اگر کوئی ملازم یا اہلکار رشوت طلب کرتا ہے تو میرے پاس آئے اگر اس کا کام میرٹ پر ہوگا تو اس کا مسئلہ حل کرانے کی ذمہ داری میری ہوگی۔

کھلی کچہری میں ایم پی اے عون حمید ڈوگر، ڈی پی او حسن اقبال، اسسٹنٹ کمشنرعابدہ فرید بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق عوامی نمائندوں کے ہمراہ ضلع بھر میں کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی جہاں ایک جگہ پر ہی تمام مسائل نہ صرف سنے جائیں گے بلکہ ان کے فوری حل کیلئے بھی اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ماتحت اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو بھی ہدایت کردی گئی ہے کہ اگرکسی نے کسی شہری کے ساتھ کوئی زیادتی کی تو وہ سروس میں نہیں رہے گا، انہوں نے کہا کہ ہم نے کالی بھیڑوں کو نکالنا ہے اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔ روزانہ صبح 10سے 12بجے تک عوامی مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی جاتی ہے۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ اب دفتر میں بیٹھ کر سب اچھا  ہے کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا اب افسران کو باہر نکل کر عوام کے مسائل حل کرنا ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے محکمہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران مل کر کام کریں گے اور ہفتہ وار ضلع کے مختلف مقامات پر کھلی کچہری لگائیں گے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago