Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میپکو کی ٹیم جلوس کے ہمراہ رہے گی، ایس ڈی او میپکو

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اگست2020ء) انجنیئر شیراز سومرو ایس ڈی او علی پور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جس طرح پولیس اور دوسرے ادارے سیکیورٹی کے حوالے سے یوم عاشور کے جلوسوں کے روٹس کلیئر کر رہے ہیں، اسی طرح میپکو اہلکار بھی جلوس کے روٹس کو کلیئر کر رہے ہیں، جلوسوں کے راستے میں آنے والی چھوٹی بڑی گلیوں میں رکاوٹ بننے والی تاروں کو ہٹا کر راستہ صاف کر دیا گیا ہے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے تمام انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میپکو کی ٹیم جلوس کے ہمراہ رہے گی۔

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی غزال حیدر نے بتایا کہ پولیس نے تمام دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر یوم عاشور کے جلوسوں کو پرامن طریقے سے گزارنے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایام عزا میں امن امان قائم رکھنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago