Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، کرپشن کی صورت میں کسی کے ساتھ رعائت نہیں کی جائے گی، احمد علی دریشک

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2019ء) چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی احمد علی دریشک نے ایم پی اے نیاز حسین گشکوری کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو کا دورہ کیا سائلین کے مسائل دریافت کیے اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر عوام کے رش کو دیکھتے ہوئے انھوں نے مزید 150 ریکارڈ سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے موجودہ ریکارڈ سنٹرز پر بوجھ میں کمی آئے گی اور لوگوں کے مسائل جلد حل ہوں گے۔ایم پی اے نیاز حسین گشکوری نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصبہ سنانواں میں لینڈ ریکارڈ سنٹر بنانے کا ڈائریکٹیو جاری کر دیا ہے جو انہوں نے چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے حوالے کر دیا ہے جلد ہی اس پر عملدرآمد بھی ہو جائے گا-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسی کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی مواضعات کی سطح پر لینڈ رکارڈ سنٹر قائم کرنا چاہتے ہیں اور عنقریب کوٹ ادو کے مضافات میں محمود کوٹ اور دائرہ دین پناہ میں بھی لینڈ ریکارڈ سنٹر قائم کر دئیے جائیں گے۔

چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے سائلان کو یقین دلایا کہ 2،3 دن کے اندر کوٹ ادو لینڈ ریکارڈ سنٹر پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی پوسٹنگ کر دی جائے گی۔ انہوں نے عملے کو متنبہ کیا کہ کرپشن کی صورت میں کسی کے ساتھ رعائت نہیں کی جائے گی اور کرپٹ لوگوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago