Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، کربلا کا واقعہ انسانیت کی پہچان اور سچائی و جھوٹ میں تمیز سکھاتا ہے، ملک مظہر پہوڑ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 ستمبر2019ء) ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق و باطل میں فرق بتاتا ہے، کربلا کا واقعہ انسانیت کی پہچان اور سچائی اور جھوٹ میں تمیز سکھاتا ہے، ظلم وبربریت، لاقانونیت،تشدد اور بے راہ روی کے سامنے ڈٹ جانے کا نام حسینیت ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ ظلم وبربریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر آمریت اور ملک دشمن ٹولے کے خلاف حسینیت کی پیروی کرتے ہوئے ڈٹی رہی، ذوالفقار علی بھٹو شہید ہوں یا بینظیر بھٹو شہید، میر مرتضٰے شہید ہوں یا میر شاہنواز شہید، آصف علی زرداری ھوں یایوسف رضا گیلانی اور بلاول بھٹو ہمیشہ حسینیت کی پیروی کرتے ہوئے یزیدیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کہتے ہیں کہ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پہوڑ برادری ضلع رحیم یار خان کے صدر جام سردار خان پہوڑ، ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ، رانا مجاھد ملک رفیق ابڑیند، ملک ریاض جھانب، سردار ظفراللہ لغاری ایڈووکیٹ سردار اللہ بخش چانڈیو، سردار اللہ نواز علی زئی ایڈووکیٹ، سردار مصطفی بلوچ، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، رانا واجد علی ایڈووکیٹ اور دیگر سینکڑوں لوگ موجودتھے۔

admin

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

2 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago