Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، کار اور شہ زور مزدے میں تصادم، ایک شخص شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اپریل2019ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر لنگر سرائے کے قریب کار اور شہ زور مزدے کے درمیان تصادم میں کار میں سوار پارکوں اسٹیشن گجرات کا ملازم انجینئر فراز احمد شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔جائے حادثہ سے زخمی شخص کی اشیاء، جن میں 4 لاکھ سے زائد نقد رقم لیب ٹاپ، موبائل فون اور گھریلو سامان شامل ہیں، ریسکیو اہلکاروں کو ملا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی ہدایت پر مندرجہ بالا سامان متاثرہ شخص کے لواحقین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں واپس کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کو شاباش دی۔ لواحقین نے بھی رقم اور سامان بحفاظت واپس ملنے پر ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago