Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ڈی پی او دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ڈی پی او دفتر کے سبزہ زار میں کھلی کچہری۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز ریحان الرسول خان افغان،ڈی ایس صدر سرکل ناصر نواز اور انسپکٹر مہر عبد الستار کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے ضلع بھر سے آئے کثیر تعداد میں سائلین کو تفصیل سے سماعت کیا اور درخواستوں پر سماعت کے بعد متعلقہ افسران کو ٹیلی فون پر فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیئے جبکہ کچھ درخواستوں کی سماعت کے بعد ڈی پی او نے حلقہ افسران کو معین ٹائم میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیئے، ڈی پی او نے سابقہ کھلی کچہری میں دی گئی درخواستوں پر تفتیشی افسر اور فریقین کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہوا تھا اور دونوں فریقین اور تفتیشی افسر کو تفصیلی طور سماعت کر کے ہدایات جاری کیں،تھانہ قریشی سے معذور سائل کی موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل کو سماعت کر کے حالات سے آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کیں،ڈی پی او دفتر کے سبزہ زار میں سائلین کے بیٹھنے اور عزت و احترام سے مسائل سننے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیئے گئے تھے، ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پولیس افسران کو میرٹ اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیئے اور سائلین کی طرف سے آئی تمام درخواستوں پر ان کے متعلق فیصلے معین وقت میں کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے، سائلین میں ضلع بھر سے خواتین اور رمضان،رفیق،گل محمد،حبیب الرحمان،محمد اختر،اعجاز حسین،خالد شاہ اور دیگر پیش ہوئے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago