Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ڈکیتی کی واردات، لاکھوں روپے نقد،زیورات اسلحہ کے زور پر لوٹ لئے گئے

مظفرگڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2020ء) مظفرگڑھ کے مضافات میں ڈکیتی کی واردات، لاکھوں روپے نقد اور لاکھوں روپے کے زیورات اسلحہ کے زور پر لوٹ لئے گئے۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سول لائنز کی حدود چک مٹھن میں ھول سیل کا کاروبار کرنے والے تاجر احسان کریم کے گھر رات ایک بجے چار نامعلوم نقب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دھاوا بول دیا اور گھر میں موجود تمام اہلخانہ کو ایک کمرہ میں یر غمال کرکے گھر میں موجود دس لاکھ روپے نقدی، چھ تولہ طلائی زیورات، آٹھ تولے چاندی، دو عدد موبائل لوٹ کر فرار ہوکر ہوگئے۔

واقع کی اطلاع پر پولیس تھانہ سول لائنز نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی یے۔جبکہ مظفرگڑھ میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے ڈکیتی کا شکار احسان کریم سمیت اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کی اپیل کرتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا یے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 day ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago