Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت شوگر کین سین کمیٹی کا اجلاس

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی زیر صدارت شوگر کین سین کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگراور نیاز احمد گشکوری سمیت فاطمہ شوگر مل، شیخو شوگر مل اور تاندلیانوالی شوگر مل کے نمائندگان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خالد محمود اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا کہ مالی سال 2016-17کی سٹرکوں کی تعمیرو مرمت کی 16سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں، جس پر 61کروڑ44لاکھ39ہزار روپے لاگت آئی ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے بتایا کہ مالی سال 2019-20میں شوگر ملوں، مقامی ایم پی ایز اور کاشتکاروں کی تجویز کردہ سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی 13سکیموں کی منظوری دی جاچکی ہے، جس پر ٹینڈرز ہونا مقصود ہیں، ٹینڈرز ہونے کے بعد ان پر کام شروع کردیا جائے گا، ان سکیموں پر 36کروڑ 73لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ تجویز کردہ سکیموں میں 2,2سکیمیں فاطمہ شوگر مل، شیخو شوگر مل اور تاندلیانوالی شوگر مل کی ہیں، جبکہ 5سکیمیں ممبر صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگراور علاقہ کے کاشتکاروں کی تجویز کردہ ہیں، 2سکیمیں ممبر صوبائی اسمبلی نیاز احمد گشکوری اور علاقہ کی کاشتکاروں کی تجویز کردہ ہیں۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago