Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی روڈ کا دورہ، ٹوٹ پھوٹ اور سیوریج کا جائزہ

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجئینر امجد شعیب ترین نے گزشتہ روز عرصہ دراز سے بد حالی کا شکار سبزی منڈی روڈ کا دورہ کیا جہاں روڈ کی ٹوٹ پھوٹ اور سیوریج کے مسائل پر ڈپٹی کمشنر نے تفصیلی جائزہ لیا۔دستیاب وسائل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اور عوامی مشکلات پر ڈپٹی کمشنر نے روڈ کی مرمت کی ہدایت جاری کردی جبکہ سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو فوری احکامات جاری کئے جس پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے عمل درآمد کرتے ہوئے روڈ پر کھڑے پانی کو ختم کرکے روڈ پر موجود عرصہ سے پڑے گڑھوں کو بھی بھرنا شروع کردیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجئینر امجد شعیب ترین نے کہا کہ روڈ کی تعمیر کے لئے اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات باہم پہنچانے کے لئے موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے روڈ کی مرمت اور سیوریج کے مسئلہ کو حل کیا جائے گا تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب ترین نے ڈی پی او ندیم عباس کے ہمراہ سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا جہاں پر کسانوں اور خریداروں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سبزی اور فروٹ کے نرخ بھی چیک کئے گئے جبکہ ڈی پی او ندیم عباس نے منڈی میں سیکورٹی امور کا جائزہ لیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago