مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجئینر امجد شعیب ترین نے گزشتہ روز عرصہ دراز سے بد حالی کا شکار سبزی منڈی روڈ کا دورہ کیا جہاں روڈ کی ٹوٹ پھوٹ اور سیوریج کے مسائل پر ڈپٹی کمشنر نے تفصیلی جائزہ لیا۔دستیاب وسائل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اور عوامی مشکلات پر ڈپٹی کمشنر نے روڈ کی مرمت کی ہدایت جاری کردی جبکہ سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو فوری احکامات جاری کئے جس پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے عمل درآمد کرتے ہوئے روڈ پر کھڑے پانی کو ختم کرکے روڈ پر موجود عرصہ سے پڑے گڑھوں کو بھی بھرنا شروع کردیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجئینر امجد شعیب ترین نے کہا کہ روڈ کی تعمیر کے لئے اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات باہم پہنچانے کے لئے موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے روڈ کی مرمت اور سیوریج کے مسئلہ کو حل کیا جائے گا تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب ترین نے ڈی پی او ندیم عباس کے ہمراہ سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا جہاں پر کسانوں اور خریداروں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سبزی اور فروٹ کے نرخ بھی چیک کئے گئے جبکہ ڈی پی او ندیم عباس نے منڈی میں سیکورٹی امور کا جائزہ لیا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…