Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر کا دیہی مراکز صحت کا اچانک معائنہ، مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق عوام کو صحت کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں، سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز قصبہ بصیرہ، شریف چھجڑا اور غازی گھاٹ کے دیہی مراکز صحت کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے، بستروں کی چادر روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کی جائیں، ادویات کی ریکارڈ کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جائے، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میٹرک کے جاری امتحانات کے امتحانی مراکز کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹبی کریم آباد میں واٹر فلٹر پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور اس کو فعال کرایا جو گزشتہ کافی عرصہ بند پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، مرحلہ وار تمام واٹر فلٹر پلانٹس کو فعال کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول ٹبی کریم آباد کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پودا لگایا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago