مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق عوام کو صحت کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں، سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز قصبہ بصیرہ، شریف چھجڑا اور غازی گھاٹ کے دیہی مراکز صحت کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے، بستروں کی چادر روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کی جائیں، ادویات کی ریکارڈ کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جائے، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میٹرک کے جاری امتحانات کے امتحانی مراکز کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹبی کریم آباد میں واٹر فلٹر پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور اس کو فعال کرایا جو گزشتہ کافی عرصہ بند پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، مرحلہ وار تمام واٹر فلٹر پلانٹس کو فعال کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول ٹبی کریم آباد کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پودا لگایا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…