Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ میں تعینات ہونے والے نئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔آپ اس سے قبل فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل فنانس سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور ضلع کی عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔سابقہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کے دور کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، سیاسی و سماجی نمائندگان،سول سوسائٹی اور تعمیرو ترقی کے محکمہ جات کے تعاون سے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے وسط میں زیر تعمیر دو رویہ سڑک پرجاری کام کی رفتارکو تیز کیا جائے گا اور اس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ علی پور روڈ کی تعمیر کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی 5سٹرکوں کیلئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے اس پر جلد سے جلد کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ضلع کی عوام کے انفرادی و اجتماعی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ضلع میں پائیدار قیام امن کیلئے محکمہ پولیس اور سیکورٹی کے اداروں کی معاونت ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

2 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago