Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ ختم کرکے 26 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ قائم جمعہ 12 جون 2020 15:53

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 جون2020ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں آئسولیشن وارڈ ختم کرکے 26 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ سینئر نائب صدر پی ایم اے مظفرگڑھ ڈاکٹر مقبول عالم کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ کے آئیسولیشن وارڈ میں پچھلے دس دنوں سے کورونا کی پیچیدگیوں کے شکار مریضوں کو داخل کیا جا رہا تھا اور ان کا علاج جاری تھا۔ انڈس ہسپتال مظفرگڑھ کی گنجائش ختم ہونے کا اندازہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے یہ فیصلہ کیا کہ چونکہ اب پچھلے دس دنوں سے آئیسولیشن وارڈ میں بھی سیریس مریض ہی آ رہے ہیں جنہیں مستقل آکسیجن اور دیگر پیچیدگیوں کے علاج کی ضرورت ہے اس لیے آئیسولیشن اب گھروں میں ہو گی۔اس لیے فوری طور پر آئیسولیشن وارڈ کو ختم کر کے اس کے سترہ بیڈز اور ڈائیلسز بلڈنگ کے ایک حصہ میں نو بیڈز یعنی کل چھبیس بیڈز کے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کا قیام عمل لایا گیا ہے جہاں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے زیر نگرانی کورونا سے متاثرہ، سیریس نمونیا کے شکار مریضوں کا علاج کیا جائے گا، علاج کے لیے ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔ کورونا وارڈ کے لیے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم بنائی گئی ہے جن کی زیرنگرانی دیگر عملہ اپنی بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago