Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ڈائریکٹر جنرل پیپکو نے صارفین پر مبینہ بجلی چوری کی آڑ میںجرمانے وصول کرنے کا نوٹس لے لیا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اپریل2019ء) مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ کے صدر اور حلقہ این اے 184 کے سینئر سیاسی راہنما رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل پیپکو نے میپکو ملتان سمیت پنجاب بھر میں بجلی فراہم کرنے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے صارفین پر مبینہ بجلی چوری کی آڑ میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے جرمانے وصول کرنے کا نوٹس لے لیا اور کمپنی سربراہوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔اس سلسلے میں رانا امجد ایڈووکیٹ نے ڈی جی کے نام کھلے خط میں شکایت کی تھی کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے گزشتہ تین، چار ماہ کے دوران تقریباً 60 کروڑ روپے کی رقم صرف اور صرف جرمانوں کی مد میں جبراً وصول کر لی ہے اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، جو پیپرا رولز کی صریحاً خلاف ورزی ہے، جبکہ ان کمپنیوں نے ہر صارف کو بلاوجہ اور غیرقانونی جرمانے لگا کر بجلی چور بنا دیا ہے، جو کہ قابل مذمت اور قابل مواخذہ ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ میپکو ملتان سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے وصول شدہ ان غیرقانونی جرمانوں کی رقم صارفین کو واپس دلوانے کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے اور عدالتی چارہ جوئی کریں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago