Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، چیئرمین کی مبینہ کرپشن کیخلاف کونسلرز کا احتجاجی دھرنا

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 دسمبر2018ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کی جانب سے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن،میونسپل کمیٹی میں ملازمین کی بوگس بھرتیوں اور قیمتی جائیداد من پسند افراد کو الاٹ کرنے کیخلاف مظفرگڑھ میں 11 سے زائد کونسلرز نے احتجاجی دھرنا دیدیا۔مظفرگڑھ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی مبینہ کرپشن کیخلاف کونسلرز نے مظفرگڑھ کے فیاض پارک چوک پر احتجاجی دھرنا دیدیا۔احتجاجی دھرنے میں میونسپل کمیٹی کے کونسلرز ملک مجاہد, ملک جاوید چھجڑا, ملک ریاض موہانہ ,الطاف بھٹی , لیاقت پٹھان ,شیخ اظہر جنگی ,عبدالرحیم وغیرہ کے علاوہ انجمن تاجران کے نمائندے ,ملک ذوالفقار حسین ڈوگر ,ظفر اقبال گرمانی ,ملک وزیر احمد موہانہ صدر مزدور اتحاد تنظیم ,اصغر سعیدی و دیگران بھی شریک ہیں۔احتجاجی کونسلرز کیمطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اکرم چانڈیہ نے کرپشن کی مد میں کروڑوں روپے خردبرد کیے،میونسپل کمیٹی میفرگڑھ کی کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل جائیداد من پسند افراد کو الاٹ کی گئیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago