مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 نومبر2022ء) چوک سرور شہید سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ارب 39 کروڑ روپے لاگت سے چوک سرور شہید تا رنگپور دو رویہ سڑک کی منظوری کے بعد تعمیر کے لیے پہلے مرحلے میں 23 کروڑ 3 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں اور ٹینڈر بھی ہو چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ چوک سرور شہید تا رنگپور 30 کلومیٹر طویل سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی،جس کی وجہ سے آئے دن حادثات رونما ہوتے جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا تھا،انہوں نے کہا کہ عوام کی تکلیف کے پیش نظر ان کی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب نے جون میں چوک سرور شہید تا رنگپور روڈ کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کر کے روڈ کی تعمیر کےلئے 1 ارب 39 کروڑ کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی تھی،انہوں نے بتایا کہ اب سڑک کی تعمیر کےلئے ٹینڈر ہو چکے ہیں اور پہلے فیز میں 23 کروڑ 3 لاکھ روپے کے فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے پر چوک سرور شہید اور رنگپور کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا،ان کی آمدورفت کی تکالیف ختم ہوں گی اور محفوظ سفر کی بدولت آئے روز کے حادثات سے بھی نجات ملے گی۔\378
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…