مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2019ء) پنجاب میں چوکیداری نظام فوری نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،صوبے بھر میں امن و امان اور کرائم کے بڑھتے تناسب کے پیش نظر امن کمیٹیاں اورچوکیداری نظام کو بحال کیا جا رہا ہے۔پولیس افسران کو پروٹوکول ختم کرنے اور فیلڈمیں نکلنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔شہری علاقوں میں ارکان اسمبلی اور عوامی نمائندوں کے ہمراہ کھلی کچہریاں لگانے جبکہ دیہاتی علاقوں میں چوکی داری نظام کو نافظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ پولیس کہ مطابق نئے آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں، اس میں منتخب نمائندوں ارکان اسمبلی اور سابق چیئرمین کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔محکمہ پولیس کے بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی لائی جا رہی ہے اور اس میں پولیس افسران کا پروٹوکول ختم کر دیا گیا ہے اور پولیس افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکل کر اپنی ذمہ داریاں اداکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ احکامات پر عملدرآمد کی آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…