Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائی،

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 مئی2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی زاہد محمود لغاری نیپولیس ٹیم کے ھمراہ کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی مجرمان اشتہاریوں کی تین رکنی گینگ کو ٹریس کرتے ہوئے سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، تھانہ روہیلانوالی کے علاقے سے دو موبائل دوکانوں سے چوری اور کمپنی کے سیلز مین کے ساتھ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 3 لاکھ 45 ہزار روپے بھی برآمد کرا لئیے، ملزمان ابو بکر ،اقبال وغیرہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد فرار ھو گئے تھے ملزمان پر ضلع رحیم یار خان میں بھی مقدمات درج ہیں، تاہم روہیلانوالی پولیس کی شب و روز محنت سے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کیا گیا بلکہ گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں روپے برآمد بھی کروالیئے،ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے دفتر میں مدعیوں کو لاکھوں روپے نقدی برآمد شدہ مدعیان میں تقسیم کیئے اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی کا کہنا تھا یہ ہمارے لیئے پر مسرت موقع ہے اور ہماری حکومت کا بھی ویژن ہے کہ غریب عوام کو فوری اور بغیر سفارش انصاف مل جانا چاہیے اور آج ان غریب دوکانداروں کی آنکھوں کی چمک اور چہرے پر مسکراہٹ اس بات کا ثبوت ھے کہ تحریک انصاف کی حکومت صحیح سمت میں جا رہی ہے، مہر اعجاز احمد نے بھی پولیس افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پڑھے لکھے پولیس افسران نے تھانہ کلچر تبدیل کیا ہے اور یہ لائق تحسین ہیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago