مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 مئی2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی زاہد محمود لغاری نیپولیس ٹیم کے ھمراہ کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی مجرمان اشتہاریوں کی تین رکنی گینگ کو ٹریس کرتے ہوئے سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، تھانہ روہیلانوالی کے علاقے سے دو موبائل دوکانوں سے چوری اور کمپنی کے سیلز مین کے ساتھ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 3 لاکھ 45 ہزار روپے بھی برآمد کرا لئیے، ملزمان ابو بکر ،اقبال وغیرہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد فرار ھو گئے تھے ملزمان پر ضلع رحیم یار خان میں بھی مقدمات درج ہیں، تاہم روہیلانوالی پولیس کی شب و روز محنت سے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کیا گیا بلکہ گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں روپے برآمد بھی کروالیئے،ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے دفتر میں مدعیوں کو لاکھوں روپے نقدی برآمد شدہ مدعیان میں تقسیم کیئے اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی کا کہنا تھا یہ ہمارے لیئے پر مسرت موقع ہے اور ہماری حکومت کا بھی ویژن ہے کہ غریب عوام کو فوری اور بغیر سفارش انصاف مل جانا چاہیے اور آج ان غریب دوکانداروں کی آنکھوں کی چمک اور چہرے پر مسکراہٹ اس بات کا ثبوت ھے کہ تحریک انصاف کی حکومت صحیح سمت میں جا رہی ہے، مہر اعجاز احمد نے بھی پولیس افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پڑھے لکھے پولیس افسران نے تھانہ کلچر تبدیل کیا ہے اور یہ لائق تحسین ہیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔