Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، پولیس نے دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مارچ2020ء) مظفرگڑھ پولیس نے دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق 430 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے ، A کیٹیگری میں 70 مجرمان اور B کیٹیگری میں 360 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات کے 374 مقدمات درج میں 380 ملزمان گرفتار کئے گئے جس میں 5404 لیٹر شراب،17.560 کلو گرام بھنگ، 86.152 کلوگرام چرس، 510 لیٹر لہن ، 8 چالو بھٹیاں ، 175 بوتل شراب،3.900کلوگرام پوست 1.200 کلوگرام ہیروئن اور 5 شرابی گرفتار کیے گئے، ناجائز اسلحہ کے خلاف 163 مقدمات میں 163 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 9 کلاشنکوف 28 بندوق 13 رائفل 8 کاربین 99 پسٹل اور 384 کارتوس برآمد کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ندیم عباس کا کہنا تھا کہ پولیس میں جدید ٹیکنالوجی اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مظفرگڑھ پولیس ہر لمحہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے برسرپیکار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، پولیس افسران عوام دوست پالیسی کو اپنا شعار بنائیں عوامی شکایات کو بروقت حل کریں اس معاملے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ڈی پی او ندیم عباس نے ریجن بھر میں سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی کامیابی پولیس کے جوانوں کے نام کی اور صوبہ بھر میں پولیس کا نام روشن کرنے پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت کم وقت میں مظفرگڑھ پولیس کے جوانوں نے جس قدر زیادہ کامیابیاں حاصل کیں اور صوبہ بھر میں پولیس کا نام روشن کیا ان جوانوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago