Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، پولیس نے بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار کر لیا،بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جولائی2020ء) تھانہ سٹی مظفرگڑھ کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار،بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد، ڈی پی او کا 20 ہزار انعام اور تعریفی سند کا اعلان۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کارروائیاں ضلع بھر میں جاری ہیں، ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ خان گورمانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ ملک خرم ریاض کھر نے سب انسپکٹر نور خان، سب انسپکٹر بلال خان چانڈیہ اور سب انسپکٹر عبدالباسط اور پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے اسمگلر سلطان زیب کو تھرمل بائی سے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 11 کلو 60 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ڈی پی او ندیم عباس نے پولیس ٹیم کی بہترین کارروائی پر شاباش دی اور ایس ڈی پی او کیلئے تعریفی لیٹر، ایس ایچ او کیلئے 20 ہزار نقد انعام اور پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔ انعامات کی تقسیم اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک بہترین تقریب کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago