مظفرگڑھ 25 اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2019ء) تھانہ کوٹ اد و پولیس نے ایک ماہ قبل شہر کے وسط میں قائم سپر سٹور پرڈکیتی کرنے والے 2ڈاکو گرفتار کرلئے،سی سی ٹی وی فوٹیج سے ڈاکوؤں کو ٹریس کیا گیا، دیگر تھانوں میں ہونے والی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کابھی انکشاف،مزید اہم انکشاف کی توقع، کامیاب کاروائی کرکے ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کرنے پر شہریوں کا ایس ایچ او کوٹ ادو کوخراج تحسین۔سپر سٹور مالک نے ہار بھی پہنائے،ایک ماہ قبل ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سٹور سے نقدی3 لاکھ70ہزار لوٹ لی تھی،مزاحمت پر تاجرچوہدری شاہد اور اس کے بیٹے عمیر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا،اس بارے تفصیل کے مطابق 23مارچ کی شب رات8بجے شب یونیک موٹر سائیکل پر سوار3 نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوشہر کے پررونق نور شاہ روڈ پر قائم مقامی تاجر چوہدری شاہد کھوڑیہ کے شاہد سپر سٹور میں داخل ہو گئے تھے، ایک ڈاکو باہر دوکان کے گیٹ پر پسٹل لیکر کھڑا رہاتھا جبکہ 2ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سٹور سے نقدی3 لاکھ70ہزار لوٹ لی تھی،مزاحمت پر تاجرچوہدری شاہد اور اس کے بیٹے عمیر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایاتھا،مزاحمت کی وجہ سے گیٹ پر کھڑا ڈاکو روڈ پر آگیا اور فائرنگ کرتا رہاتھا،فائرنگ سے سٹور کے مین گیٹ کا شیشہ ٹوٹ گیاتھا،ڈاکوؤں نے تاجر پر سیدھی فائرنگ بھی کی تھی جس سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے،4منٹ کی کاروائی کے بعد ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو کالج روڈ کی طرف آرام سے فرار ہو گئے تھے جس کا پولیس کوٹ ادو نے مقدمہ نمبر201/19زیر دفعہ392درج کرکے ڈکیتی کو ٹریس کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ٹیم نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ڈکیتی کے مرکزی 2ڈاکوؤں موضع جھونجھن والی کے کاشف باکھری اور 5مرلہ سکیم کے فہیم چانڈیہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکوؤں کا ایک ساتھی تا حال فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈکیتی ٹریس کرنے پر سٹور کے مالکان نے ایس ایچ او علی عمران اور اسکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ہار بھی پہنائے،اس بارے ایس ایچ او علی عمران نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے،جلد ہی ڈاکوؤں کا فرارساتھی کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا، تفتیش میں ڈاکوؤں کا تھانہ دائرہ تھانہ سنانواں اور کوٹ ادو میں مخلتف ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے،ڈاکوؤں سے مزید اہم انکشافات کی بھی توقع ہے۔