Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، پولیس سرچ آپریشن، 4 اشتہاریوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 اگست2019ء) تھانہ خانگڑھ کے علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا ڈی ایس پی عاشق حسین کھوسہ کی سربراہی میں گرینڈ سرچ آپریشن، 4 مجرمان اشتہاریوں سمیت 7 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کھوسہ کی سربراہی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیطرف سے گرینڈ سرچ آپریش کیا گیا، گرینڈ سرچ آپریشن کا آغاز علی الصبح کیا گیا اور صبح 8 بجے سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا، سرچ آپریشن میں 4 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3 ملزمان سے 1 رائفل، 3 کلو گرام سے زائد بھنگ اور 120 لٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا، سرچ آپریشن میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 300 سے زائد جوانوں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن تھانہ خانگڑھ کے علاقوں شاہ جمال روڈ،بنے والا اور بستی منڈیر میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں سرکل صدر کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران،پولیس جوان،انسپکٹر طارق ستار نے بھی شرکت کی۔
سرچ آپریشن کے اختتام کے بعد ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین خان کھوسہ نے سرچ آپریشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے پولیس متعلق مسائل کا حل شہریوں کے ساتھ بہترین تعلق استوار کر کے حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago