Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیطرف سے سرچ آپریشنز کئے گئے

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیطرف سے سرچ آپریشنز کئے گیے ضلع کے مختلف علاقوں میں مختلف ٹیموں نے رات بھر سرچ آپریشن کئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہرسطان فرحان کریم نے پولیس کی بھاری نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ شہر سلطان سٹی میں سرچ آپریشن کیا مشکوک افراد کی بائیو میٹرک اور قومی شناختی کارڈ سے تصدیق کی ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ نصراللہ خان بابر نے معہ پولیس ٹیم، دیگر ایجنسیز کے ہمراہ خانگڑھ میں سرچ آپریشن کیا مشکوک افراد، مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا نئی آبادیوں کی مکمل سرچنگ کی ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عبدالکریم خان کھوسہ نے معہ نفری و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن کیا مشکوک افراد اور جگہوں کی مکمل چیکنگ کی پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ایس ایچ اوتھانہ صدر علی پور کاشف اصغر نے پولیس کی بھاری جمیعت اور ریگر اداروں کے ھمراہ نزرو والی ھٹی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن میں نئی آبادیوں کی مکمل سرچنگ کی گئی اور مشکوک افراد کی بائیو میٹرک اور قومی شناختی کارڈ سے تصدیق کی گئی مظفرگڑھ شہر میں ڈی ایس پی سٹی سرکل ناصر نواز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن چوھدری جاوید اختر نے پولیس کی بھاری نفری کے ھمراہ سرچ آپریشن کیا اور مشکوک افراد اور مقامات کی مکمل چیکنگ کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago