Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، حشرات زدہ مٹھائی، ملاوٹی دودھ، مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جولائی2020ء) ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عطاء الحق کھوکر کی قیادت میں ٹیم میں کارروائی کرتے ہوئے معروف ہوٹلز اور دودھ کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران 35 کلو حشرات زدہ مٹھائی، 100لیٹر ملاوٹی دودھ، 6 کلو مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق ایل ایف سی المعروف لاجواب ہوٹل کی خوراک میں مردہ حشرات پائے جانے اور مضر صحت رینسڈ آئل کے استعمال پر ہوٹل کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔
لیہ میں سعید ملک شاپ اور مظفرگڑھ میں واقع افضل ملک شاپ غیر معیاری دودھ فروخت کرنے، دودھ سے کریم الگ کرنے پر سربمہر کر دیئے گئے ہیں۔ مظفرگڑھ میں فوجی ہوٹل کو آلودہ فریزر میں خوراک سٹور کرنے اور بدبودار کچن ہونے پر 15ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا ہے کہ حشرات زدہ خوراک کا استعمال جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے صحت بخش اور معیاری خوراک کا استعمال یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار سے پیکنگ تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کرتی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago