News

مظفرگڑھ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم جاری

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 فروری2022ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 4270 لیٹر دودھ چیک کیا جس میں سے 630 لیٹر دودھ مضر صحت پا کر تلف کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائیاں خفیہ اطلاع پر  ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کی نگرانی میں مظفرگڑھ،غازیگھاٹ اور ہیڈ محمد والا کے علاقوں میں ناکے لگا کر کی گئیں،جدید لیکٹوسین مشین سے دودھ کو چیک کیا گیا،630 لیٹر دودھ میں کیمیکلز اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی، فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے اس مضر صحت دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا،انہوں نے بتایا کہ یہ مضر صحت دودھ شہر میں مختلف ڈیری شاپس پر سپلائی کیا جاتا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھری غزائی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی۔انہوں نے عوام سے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے علم میں ملاوٹ مافیا کی کوئی کاروائی آئے تو وہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر سے رابطہ کریں یا اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اطلاع دیں-

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago