Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، پراپرٹی ڈیلر کا قاتل قریبی دوست نکلا،

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اکتوبر2019ء) 12 یوم قبل لاپتہ بونے والے پراپرٹی ڈیلر کا قاتل قریبی دوست نکلا، قتل کرکے سر تن سے جدا کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی، پولیس نے دو ملزم گرفتار کر لئے ملزمان نے اقبال جرم کر لیا۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے قریبی قصبے چوک سرور شہید میں محمد رمضان عرف رمضی نامی پراپرٹی ڈیلر 12 یوم قبل رات کے وقت گھر سے نکلا اور پھر لاپتہ ھوگیا۔پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ مظفرگڑھ پولیس کو چند یوم قبل مظفرگڑھ کینال سے ایک سربریدہ لاش ملی تھانہ چوک سرور شہید پولیس نے رمضان کے والد اور بھائیوں کو شناخت کیلئے بلایا مگر سر کے بغیر خستہ حالت لاش کو وہ شناخت نہ کر سکے۔

پولیس نے اپنی تفتیش جاری رکھی تفتیش کے دوران پولیس کو علم ھوا کہ رمضان آخری مرتبہ رات کے وقت اپنے جگری دوست محمد ثاقب چوھدری کے ساتھ دیکھا گیا تھا اور رمضان کے موبائل فون پر آخری کال بھی ثاقب کی تھی پولیس موبائل ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے قاتلوں تک پہنچ گئی اور ثاقب اور اس کے ایک دوست کو گرفتار کرلیا ملزمان نے اقبال جرم بھی کر لیا ھے تاھم پولیس نے مقتول کا سر اور آلئہ قتل برآمد کرنے کیلئے تفتیش جاری رکھی ھوئی ھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago