Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، پاکستان کا سب سے بڑا کھجوروں کا قدیمی باغ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تباہ ہونے لگا

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2019ء) مظفرگڑھ میں ضلع کونسل مظفرگڑھ کی ملکیت 447 کنال رقبہ پر مشتمل پاکستان کا سب سے بڑا کھجوروں کا قدیم اور تاریخی باغ انتظامیہ کی عدم توجہ اور نااہلی کی وجہ سے تباہ ہونے لگا، ضلع کونسل کو سالانہ لاکھوں روپے آمدن دینے والا نایاب نسل کی کھجوروں کا باغ گندگی کی وجہ سے کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا ہے، جبکہ باغ کے اطراف چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے قریبی مکینوں کی جانب سے سیوریج کا گندہ پانی باغ میں چھوڑنے کی وجہ سے باغ میں گندے پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں، کھجور مظفرگڑھ کا روائتی پھل اور مظفرگڑھ کی پہچان ھے ضلع کونسل کے کھجوروں کے اس تاریخی باغ میں کھجوروں کی ایسی نایاب نسل کے درخت ھیں جو شائد پاکستان میں کہیں اور نہ ھوں اس باغ سے ضلع کونسل کو لاکھوں روپے سالانہ آمدنی ھوتی ھے اس کے علاوہ یہ باغ ایک ثقافتی اور تاریخی حیثیت کا بھی حامل ھے لیکن ضلع کونسل کے کارپردازوں نے اس کی طرف سے مجرمانہ غفلت اختیار کی ھوئی ھے اور ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادھ رکھی ھے کچھ عرصہ قبل تک شہر کے لوگ فارغ اوقات میں یہاں سیروتفریح کیلئے آتے تھے لیکن اب باغ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کوئی شہری ادھر کا رخ نہیں کرتا اگر کچھ عرصہ مزید باغ کی حالت سدھارنے پر توجہ نہ دی گئی تو شائد ضلع کونسل اس سے حاصل ھونے والی آمدنی سے محروم ھو جائے اور مظفرگڑھ کی یہ خوبصورت تاریخی اور ثقافتی پہچان مکمل طور پر تباہ ھو جائے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago