Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، پانی کی عدم دستیابی سے ہزاروں ایکڑ رقبہ غیرآباد، کسان سراپا احتجاج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 جولائی2020ء) پانی کی عدم دستیابی سے ہزاروں ایکڑ رقبہ غیرآباد، کسان سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ خانگڑھ کے قریب مونڈکا مائینر کی ٹیل پر پانی کی عدم دستیابی سے 5 مواضعات کا ہزاروں ایکڑ رقبہ غیرآباد ہو چکا ہے۔

فیض علی،رحیم بخش،مظفرقریشی،جمیل آلرحمان،لیاقت ملک و متعدد دیگر اہلیان علاقہ نے بتایا کہ عرصہ 25 سال سے وہ نہری پانی سے محروم ہیں، بااثر زمینداروں نے راستے میں غیرقانونی موگے لگا رکھے ہیں جن کی وجہ سے پانی ٹیل تک نہیں پہنچ پاتا اور 5 مواضعات کا ہزاروں ایکڑ آباد رقبہ اب پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے بنجر اور غیر آباد ہو چکا ہے، درخت سوکھ چکے ہیں اور زیر زمین پانی بھی کڑوا ہو چکا ہے جسے مویشیوں تک نے پینا چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے اور مونڈکا مائنر کی ٹیل تک پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago