مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 جولائی2020ء) مظفرگڑھ کے قصبہ گجرات میں پارکو آ ئل ریفائنری کے گیٹ کے سامنے موٹر سائیکل اور ویگن میں تصادم ،ایک شخص موقع پر جاںبحق ہوگیا۔ تھانہ محمود کوٹ کے انسپکٹر ملک عمران موقع پر پہنچ گئے۔
تفصیل کے مطابق مظفرگزھ کے قصبہ گجرات میں پارکو کا نزدیکی رہائشی محمد وسیم سیال جو ڈسیکون کمپنی میں سپر وائزر تھا، پارکو روڈ پر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی ویگن کے ڈرائیور، جو کہ غلط روٹ استعمال کر رہا تھا، نے محمد وسیم سیال کو ٹکر ماری۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ محمد وسیم سیال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ویگن کو قبضے میں لیکر تھانے میں بند کردیا۔ پارکو روڈ پرانا اور بوسیدہ ہو کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور اس روڈ پر پہلے بھی کافی حادثات ہوچکے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…