مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جون2020ء) نہر میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی۔ ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر تلیری پل سے ٹھوکر کی طرف جاتے ہوئے بستی سلطان کے قریب سے گزرنے والی تلیری نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشتہ فصلات زیر آب آ گئی ہیں، شگاف پڑنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو کارڈن آف کرکے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر شگاف پر کرنے کا کام شروع کر دیا اور 3 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد شگاف کو کامیابی سے بند کر دیا۔ فصلات زیر آب آنے سے متاثر ہوئی ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…