مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقے موضع لنگرواہ میں بستی کالے آرائیں کے مقام پر نبی پور نہری نالے میں شگاف پڑ گیا،نہری نالے میں شگاف پڑنے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی کروڑوں روپے کی کپاس کی فصل پانی میں ڈوب گئی، مقامی انتظامیہ کا کوئی آفیسر یا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا مقامی کاشتکاروں نے شگاف پڑنے کی زمہ واری محکمہ انہار کے اھلکاروں اور علاقے کے بڑے زمینداروں پر ڈالتے ھوئے کہا کہ بڑے زمیندار محکمہ انہار کے اھلکاروں کی ملی بھگت سے نالے میں کٹ لگا کر پانی چوری کرتے ھیں جس کی وجہ سے نالے کے پشتے کمزور پڑ جاتے ھیں اور پھر کسی دن ان میں شگاف پڑ جاتا ھے۔
انہوں نے کہا کہ غریب کاشتکاروں کا سارا دارومدار اس فصل پر تھا جو نالے میں شگاف پڑنے سے تباہ ھو گئی ھے انہوں نے بتایا کہ محکمہ کا کوئی اھلکار تا حال موقع پر نہیں پہنچا اور نہ ھی شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی گئی ھے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے محکمہ کے اھلکاروں کی غفلت اور کوتاھی کا فوری نوٹس لینے اور شگاف پر کرانے کا مطالبہ کیا ھے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…