Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ناکہ بندی کے دوران شہریوں کی چیکنگ سے پہلے ٹھنڈے مشروبات اور بچوں میں چاکلیٹ تقسیم

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27 جولائی2019ء) عوام اور پولیس کے درمیاں فاصلوں کو کم اور پولیس کا عوام میں امیج مزید بہتر کرنے کیلئے ناکہ بندی پوائنٹس پر چیکنگ سے پہلے شہریوں کی میٹھے، ٹھنڈے مشروبات اور بچوں کو چاکلیٹ اور ٹافیاں دی جائیں گی، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر،ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں مختلف پوائنٹس پر چیکنگ سے پہلے شہریوں کی میٹھے، ٹھنڈے مشروبات اور بچوں کو چاکلیٹ دینے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن احمد فراز کے ہمراہ ناکہ بندی پوائنٹ پر شہریوں کو خود میٹھے مشروب اور چاکلیٹ دی، تھانہ سٹی مظفرگڑھ کے ایس ایچ او عبدالکریم خان کھوسہ نے فلائی اوور بھٹہ پور کے پاس پولیس جوانوں کے ہمراہ ناکہ بندی کی، ناکہ بندی کے دوران شہریوں کی چیکنگ سے پہلے میٹھے، ٹھنڈے مشروبات اور بچوں کو خود چاکلیٹ دیں، ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ ملک ایوب چھجڑہ نے چناب پل پر ناکہ بندی کی جہاں انہوں نے خود شہریوں اور بچوں کو کو میٹھے مشروبات اور چاکلیٹ اور ٹافیوں سے تواضع کی، ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عمران حمید ماہڑہ نے تھانہ سٹی علی پور کے علاقے ناکہ بندی کی جہاں انہوں نے خود شہریوں اور بچوں کو مشروبات اور چاکلیٹس سے تواضع کی، ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کھوسہ نے ایس تھانہ چوک قریشی اسماعیل مستوئی کے ہمراہ چوک قریشی پر بھی ناکہ بندی کی اور شہریوں تواضع کی اور اسی طرح ڈی ایس ی جتوئی ملازم حسین نے ایس ایچ او تھانہ جتوئی زاہد محمود لغاری کے ساتھ تھانہ جتوئی کے علاقے ناکہ بندی کی جہاں انہوں نے خود ایس ایچ او کے ہمراہ شہریوں سے ملاقاتیں کیں، مشروبات پلائے اور چوں سے پیار کیا، دوران ناکہ بندی شہریوں کو قانون پر عملدرامد کرنے کی ہدایات دی گئیں، شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کا زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پولیس کو دعائیں دیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ آج پولیس اپنی اپنی لگ رہی ہے اور آج ویسے دل کر رہا کہ خود رک جائیں اور چیکنگ کروائیں، اور پولیس کے رویہ پر بھی خراج تحسین پیش کیا، اس ناکہ بندی کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیاں فاصلوں کو کم کرنا اور اچھے رویہ سے پولیس کا امیج عوام میں مزید بہتر کرنا تھا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر اسی طرح کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago