Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، میونسپل کمیٹی حکام کو رشوت نہ دینے پر ریٹائرڈ اہلکار پنشن اور گریجویٹی سے محروم

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 دسمبر2018ء) میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے حکام کو مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر میونسپل کمیٹی کا بیمار ریٹائرڈ اہلکار پنشن اور گریجویٹی سے تاحال محروم،جوان بیٹی کی رخصتی رک گئی،علاج معالجہ کیلئے بھی رقم موجود نہیں،بسترمرگ پر پڑ اہلکار کسمپرسی کا شکار ہے۔ امام بار گاہ چوک کے رہائشی میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ الیکٹرک برانچ کے اہلکار زاہد حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے بیماری اور بیٹی کی شادی کے لیے جنوری 2018میں میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ سے ریٹائرمنٹ لی، اب وہ گزشتہ 11 ماہ سے اپنی 11 لاکھ 85 ہزار روپے گریجویٹی اور پینشن کے لیے دھکی کھا رہا ہے،رقم نہ ہونے کے باعث وہ اپنے علاج معالجہ سے بھی محروم ہے، جبکہ وہ اپنی بیٹی کی رخصتی کے سلسلے میں بھی سخت پریشانی اور مشکلات کا شکار ہے۔زاہد حسین کی اہلیہ شہناز میمونہ نے بتایا کہ وہ تین بار چیئرمین میونسپل کمیٹی اکرم خان چانڈیہ کے گھر جاکر اپنے شوہر کے واجبات کی ادائیگی کی درخواست کر چکی ہے لیکن انہیں مسلسل ٹرخایا جارہا ہے۔ ریٹائرڈ اہلکار زاہد حسین کا کہنا تھا کہ پنشن برانچ کاعملہ رشوت اور لین دین کے بغیر پنشنرز کی ادائیگیاں نہیں کرتا،زاہد حسین اور اس کی اہلیہ نے وزیراعظم،وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمیشنر مظفر گڑھ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago