Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، میرہزارخان بنیادی مرکز صحت کے عملہ کی غفلت و لاپرواہی، زچہ بچہ جاں بحق

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2019ء) میرہزارخان بنیادی مرکز صحت عملہ کی غفلت,لاپرواہی,زچہ بچہ جاں بحق,اہل علاقہ کا عملہ کے خلاف شدیداحتجاج,معطل کرنیکا مطالبہ,گذشتہ روز میرہزارخان بستی لسکانی کے رہائشی سیف اللہ لسکانی نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی نسیم مائی کو بنیادی مرکز صحت میرہزارخان ڈیلیوری کے سلسلے میں وہاں لے گیا موقع پر موجودہ نرس نے اپنی ڈیوٹی ٹائم ختم ہونیکا بہانہ بنا کر چیک اپ کرنا بھی گوارہ نہ کیا اور وہ چلی گی دوسری نرس نے کہا کہ ابھی ڈیلیوری کو کچھ دن دیر ہے مگر شام کو میری بیوی کی طبیعت بگڑتی گی میں.شام کو دوبارہ سرکاری ہسپتال پہنچا وہاں پر موجود نرس اسیہ دوسری نرس کے ہمراہ موبائل پر توجہ دیتی رہی میری بیوی چھ گھنٹے تک تڑپتی رہی چھ گھنٹوں کے بعد میری منت سماجت پر مجھے ایمبولینس فراہم کی گئی جب کچھ دور گئے تو ایمبولینس کے اندر ہی ڈیلیوری کیس ہو گیا ایمبولینس کا ڈرائیور دوبارہ زچہ بچہ کو میرہزارخان ہسپتال چھوڑ کر چلا گیا، موقع پر نرس نے مجھے کہا کہ زچہ بچہ کی طبیعت خراب ہے دوائیاں لے آئیں جب میں دوائیاں لے ایا تو نرس نے کہا کہ بچہ فوت ہو گیا ہے اور میری بیوی تڑپ رہی تھی میں نے منت سماجت کی کہ ایمبولینس دو مگر مجھے ایمبولینس فراہم نہ کی گی میں پرائیویٹ گاڑی لے آیا جب کچھ دور گے تو میری بیوی بھی فوت ہو گئی، سیف اللہ لسکانی نے روتے ہوئے کہا کہ عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے زچہ بچہ جاں بحق ھوئے ہیں اور عملہ کو معطل کرکے انکوائری کی جائے اہل علاقہ نے بتایا کہ بنیادی مرکز صحت میرہزارخان میں ایم او لیڈی ڈاکٹر ہے اور وہ ہسپتال میں ڈیوٹی کم دیتی ہے زیادہ تر وہ اپنے پرائیویٹ ہسپتال پر توجہ دیتی ہے جبکہ دیگر عملہ عرصہ بارہ سالوں سے ایک ہی جگہ پر تعنیات ہے اور اپنی مرضی سے مریضوں کو چیک کرتے ہیں اہل علاقہ نے بنیادی مرکز صحت میرہزارخان کے عملہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ھوئے کہا کہ زچہ بچہ کی ہلاکت کے زمہ دار سرکاری ہسپتال کا عملہ ہے انہوں نے توجہ بھی نہ دی اور ایمبولینس فراہم نہ کی رابطہ پر ڈپٹی ڈی ایچ او سعید اختر نے بتایا کہ چھان بین کررہے ہیں کہ کس کی غفلت سے زچہ بچہ کی ہلاکت ھوئی ہے جبکہ ڈی ایچ او سلیم اکبر لغاری نے کہا کہ مدعی کی تحریری درخواست پر عملہ کے خلاف محکمانہ انکوائری کر کے غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago