Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ملکی معیشت کے استحکام، وسائل کی منصفانہ تقسیم، ملکی ترقی کیلئے آبادی کنٹرول کرنا ضروری ہے، حسن اقبال

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 نومبر2019ء) صوبائی سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب حسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی آبادی کو کنٹرول کریں اور اس کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے اور منصوبہ بندی کی ترغیب دی جائے، یہ بات انہو ں نے مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر ضلعی دفتر بہبود آبادی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کا دائرہ کار بڑھایا جائے، دور دراز کے دیہی علاقوں بالخصوص کچی آبادی کی عوام کو آگاہی دی جائے، موبائل سروس یونٹ کے کیمپ لگائے جائیں، کمیونٹی سیشن اور سیمینار کا انعقاد کیاجائے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی مہر خضر حیات نے بتایا کہ غیر سرکاری تنظیموں، محکمہ تعلیم، محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ ملکر خاندانی منصوبہ بندی کے دائرہ کارکو بڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ اکتوبر کے مہینے میں ضلع بھر میں 21ہزار 205خاندانوں نے محکمہ بہبود آبادی کی خدمات سے فائدہ حاصل کیا ہے، صوبائی سیکرٹری نے مانع حل کی ادویات پر عمل کرنے والے افراد کے تناسب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں خاندانی منصوبہ بندی کی زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے اور ان کا اعتماد بحال کیا جائے اور ان کو خاندانی منصوبہ بندی کے مختلف طریقوں سے کی ترغیب دی جائے، بعد ازاں صوبائی سیکرٹری نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago