Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ملکی معیشت میں شعبہ زراعت کے کردا ر کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ میں تعینات ہوئے والے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع،شیخ محمد یوسف الرحمن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، وہ اس سے قبل تحصیل مظفرگڑھ میں زراعت آفیسر، تحصیل علی پور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت،تحصیل عیسیٰ خیل ضلع میانوالی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت، ملتان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر باغات و سبزیات کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہے ملکی معیشت میں شعبہ زراعت کے کردا ر کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں شعبہ زراعت کے فروغ کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، کسانوں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے، ضلع میں معیاری کھاد، بیج اور معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago