مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ میں تعینات ہوئے والے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع،شیخ محمد یوسف الرحمن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، وہ اس سے قبل تحصیل مظفرگڑھ میں زراعت آفیسر، تحصیل علی پور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت،تحصیل عیسیٰ خیل ضلع میانوالی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت، ملتان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر باغات و سبزیات کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہے ملکی معیشت میں شعبہ زراعت کے کردا ر کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں شعبہ زراعت کے فروغ کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، کسانوں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے، ضلع میں معیاری کھاد، بیج اور معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…