Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، معراج النبی پر مکمل یقین کرنا ایمان کی کامل نشانی ہے، علامہ سید حامد سعید کاظمی و دیگر

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اپریل2019ء) معراج النبی پر مکمل یقین کرنا ایمان کی کامل نشانی ہے۔ خاتم النبی حضرت محمد مصطفیٰ نے اپنی پیاری اور محبوب امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے نماز اور عبادات کے عمل کو مکمل کیا، اللہ تعالی نے اپنے پیارے محبوب رسول کریم کو تمام کائنات اور مخلوقات کیلئے رحمت بناکر بھیجا، ملت اسلامیہ کو خاتم النبی حضرت محمد مصطفیٰ سے عشق و محبت کا مکمل اظہار کرتے ہوئے آپ کی سنتوں پر مکمل عمل کرنا چاہئے تاکہ وہ دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کر سکیں۔ان خیالات کااظہار راجپوت یوتھ اور مرکزی میلاد النبی کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ محفل معراج النبی کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی، پیر رانا فلک شیرعلی خان نقشبندی، سید ہلال جاوید کاظمی، سید غلام علی بخاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ ثناء خواں مصطفیٰ غلام اصغر غازی،رانا بلال بشیر،سید حسنین رضا ہاشمی،حافظ خلیل احمد،سجاد احمد گولڑوی ،محمدعمران نے نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے، بعد ازاں حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

2 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago